• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان سنجیدگی اوربالغ نظری کامظاہرہ کریں، فرحان شہزاد

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین فرحان شہزاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ سمیت دیگر ادارے بے وقعت کر دئیے گئے تو ان کی عزت اور توقیر بحال کرنے میں کئی دہائیاں لگ جائیں گی ،سیاستدان سنجیدگی اور بالغ نظر ی کا مظاہرہ کریں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو ، ۔ اپنے بیان میں فرحان شہزاد نے کہا کہ حالیہ سالوں میں بہت سے سقم سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے معاملات پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے نکل کر عدالتوں میں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ایک دوسرے سے بات چیت کے دروازے بند کرنے کی بجائے ایک میز پر بیٹھیں اور انتخابات کے لئے فریم ورک طے کر کے ووٹ کے حصول کے لئے عوام کے پاس جائیں ۔
لاہور سے مزید