• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصف برطانوی اس سال چھٹیوں کے اخراجات کم کرنے یا قطعی سفر نہ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں

لندن (پی اے) نصف برطانوی اس سال اپنی چھٹیوں کے اخراجات کو کم کرنے یا مکمل طور پر سفر نہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ بیمہ کنندہ ایویوا کے ایک سروے کے مطابق چھٹیاں منانے والوں میں سے صرف ایک تہائی (34فیصد) اپنی ہالیڈیز کو کم مہنگا بنانے کے لئے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ مزید 16 فیصد چھٹیاں مکمل کئے بغیرواپس چلے جائیں گے۔ ان لوگوں میں، جو اپنے سفر پر رقم بچانے کا ارادہ رکھتے ہیں، سب سے عام طریقہ کے مطابق 28فیصد بیرون ملک جانے اور 26فیصد شدید موسم کے دوران ملک سے باہر جانے کے بجائے برطانیہ میں ہالیڈیز منا ئیں گے ۔ دوسرے 25فیصد اپنی تعطیلات کا دورانیہ کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، 13فیصد سیاحتی مقامات سے دور کھانا کھائیں گے اور مزید 13فیصد ایک کم معروف منزل تلاش کریں گے، رقم بچانے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں سے 20فیصد نے کہا کہ وہ اچھی ڈیل حاصل کرنے کے لئے پیشگی بکنگ کرائیں گے جبکہ مزید 20 فیصد نے کہا کہ وہ آخری لمحات کے سودوں اور پیشکشوں کا انتظار کریں گے۔ پانچ میں سے ایک (20فیصد) چھٹیوں کے منصوبے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان کی چھٹی کے لئے اخراجات کی حد مقرر کی جا سکے۔ 14میں سے ایک (7فیصد) سفری انشورنس نہ لے کر اخراجات کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم اگر کچھ غلط فیصلہ ہو جائے توانہیں ہزاروں پونڈز کے بلوں کے خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی بک کی ہوئی چھٹی پر جانے سے قاصر ہو تو ٹریول انشورنس مالیاتی حفاظتی جال کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔ پالیسیوں کی شرائط و ضوابط مختلف ہوتی ہیں، اس لئے چھوٹے پرنٹ کو چیک کرنا ضروری ہے۔ ایوایوا یوکے میں سپیشلٹی کلیمز ڈائریکٹر کیلی وِٹنگٹن نے کہا کہ خود خرچے کی حد مقرر کرنے سے لے کر آخری لمحات کے سودے تلاش کرنے تک چھٹیاں منانے والوں کے پاس کچھ واقعی اچھے خیالات ہوتے ہیں کہ بچت کیسے کی جائے۔ تاہم یہ امر دیکھنے سے متعلق ہے کہ لوگوں کی ایک چھوٹی سی تعداد ٹریول کور نہ لینے کے بارے میں سوچے گی کیونکہ بدقسمتی سے غیرمتوقع طور پرایسا ہو سکتا ہے۔

یورپ سے سے مزید