• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کام کے لیے کراچی سے بلاکرڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا کیئے جانے والے مزدور 45 روز بعدبھی بازیاب نہ ہو سکے، پختون برادری نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنس میں حکومت سندھ کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا اور مزدوروں کی عدم بازیابی پر پورے ملک کا پہیہ جام کرنے کی دھمکی،تفصیلات کے مطابق تھانہ گلستان جوہر کی حدود سے متعدد مزدوروں کو کام کے بہانے اندرون سندھ لے جایا گیاجہاں انہیں اغوا کاروں نے کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے کردیا،ڈاکووں نے چند دن بعد ہی مغویوں ذاکر اللہ کے اہل خانہ کو فون کر کے ایک مزدور کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،پختون عمائدین نے بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے بھی رابطے کیے ہیں لیکن اس کا بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل رہا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت میں بیٹھے بعض وزرا اور افسران ان ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہے ہیں،حکومت سندھ مغویوں کو فوری بازیاب کرائے ورنہ تین دن بعد سپرہائی وے سمیت پورے ملک میں پہیہ جام کر دیا جائے گااورگورنر ہاوس اور وزیراعلی ہاوس سمیت اہم جگہوں پر دھرنے دئیے جائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید