کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف ہاؤس میں مذہبی اور سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آج بھی اسرائیل ہر روز غزہ پر بمباری کر کے سیز فائر کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور دنیا تماشا دیکھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ امر یکا کی سرپرستی میں قائم ہونے والا کوئی بھی اتحاد کبھی فلسطینیوں کو کوئی حق نہیں دلوا سکتا، امریکا اب ایران پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، عالم اسلام کے حکمران سن لیں کہ اگر خدانخواستہ ایران کو نقصان پہنچا تو پھر گریٹر اسرائیل کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔