• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، 7 زخمی سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 7 زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، تفصیلات کے مطابق عزیزآباد پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب عزیزآباد 3 نمبر میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 26 سالہ بابر علی ولد علی گوہر اور 26 سالہ شریف ولد مٹھل کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستولیں ، چھینے گئے 4 موبائل فونز ، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ، سکھن پولیس نے لانڈھی بھینس کالونی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو سلطان ولد حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس پارٹی نے اورنگی ٹاؤن رئیس امرو ہوی یعقوب آباد سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو 20 سالہ تنزیل انصاری ولد نسیم انصاری کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک پستول ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی، ترجمان ایس آئی یو کے مطابق حماد ملیشیا والا گینگ کے بھتہ خور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ، اورنگی ٹاؤن پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن 12 نمبر ارکان گراؤنڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو 26 سالہ فیضان ولد فرقان کو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول ، تین چھینے گئے موبائل فونز اور کیش رقم برآمد ی کی ، شارع نورجہاں پولیس نے منگل کی صبح شادمان ٹاؤن نمبر 14 سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 40 سالہ نبیل ولد سلطان اور 35 سالہ عبد الوہاب ولد سیف الرحمٰن کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستولیں ، چار چھینے گئے موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ، علاوہ ازیں گلستان جوہر پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرنے والا مفرور و مطلوب ملزم ز ین العابدین کو کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،ملزم نے گزشتہ ماہ ساتھی کے ہمراہ ملیرکینٹ کے علاقے بھٹائی آباد میں ڈکیتی مزاحمت پرشہری کوزخمی کیا تھا،ملزم نے دورانِ تفتیش بھٹائی آباد سمیت حسین ہزارہ گوٹھ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید