کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر سندھ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کردیا، جاری علامیہ کے مطابق سندھ بار کونسل نے گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں آئین سے متصادم قرار دیدیں، سندھ بار کونسل کے اجلاس میں گورنر سندھ کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔