• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم کے نفسیاتی علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے نفسیاتی علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی،ملزم ارمغان نے وکیل کی خدمات لینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ میں نے وکیل کو ہائر نہیں کیا، میں بالکل ٹھیک ہوں، یہ خوامخواہ مجھے پاگل قرار دینا چاہتے ہیں، مجھے وکیل نہیں چاہیئے میں خود کیس لڑونگا،عدالت نے کہا کہ آپکے خلاف جو الزامات ہیں اس میں سزائے موت بھی ہوسکتی ہے، اگر آپ کو یہ وکیل نہیں چاہیئے تو سرکاری وکیل دیا جائے گا،ملزم ارمغان نے کہا کہ مجھے سرکاری وکیل بھی نہیں چاہیئے،وکیل صفائی نے دستاویزات کی نقول کی فراہمی کی درخواست واپس لے لی،عدالت نے مقدمے کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید