کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ابراہیم حیدری روڈکے قریب ایک شخص گھر کی تیسری منزل سے گر کر 30 سالہ جہانگیر ولد بھورے میاں جاں بحق ہو گیا ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ واقعہ اچانک پیش آیا ، پولیس کا کہنا ہے متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔