• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں 7 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت7 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر 3 الفتح گراؤنڈ کے قریب ذ اتی رنجش پر فائرنگ سے 32 سالہ عزیز ولد ابراہیم اور 35 سالہ شانی ولد سعیداللہ زخمی ہوگئے ،بہادرآباد نیشنل چورنگی کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ علی رضا ولد محمد اسلم زخمی ہوگیا ، ترجمان پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی رائفل سے اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے زخمی ہوا ، سچل کے علاقے اسکیم 33 پنجابی سودگراں سوسائٹی کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سےمعظم ولد سلطان اور احد ولد اصغر علی زخمی ہوگئے ،رضویہ چورنگی کے قریب مبینہ طور پرموبائل فون چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ مرتضیٰ ولد اسداللہ زخمی ہوگیا ، آبائی تعلق کوئٹہ سے ہے،صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب طارق روڈ سے گاڑی میں اپنے ساتھی کے ہمراہ واپس کوئٹہ جا رہا تھا کہ رضویہ چورنگی کے قریب پھل خریدنے کے لیے رکے تو اسی دوران موٹر سائیکل پر 2 نامعلوم مسلح ملزمان بھی موقع پر پہنچ گئے، تیسر ٹاؤن نزد علی محمد گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ ڈوڈا خان ولد شیر خان زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق ملزم شعیب ولد آدم خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی جھگڑا معلوم ہوتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید