کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے ایران اور امریکا کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ تنازع کھلی جنگ میں تبدیل ہوا تو اس کی لپیٹ میں پورا مشرق وسطیٰ،خلیجی ریاستیں اور جنوبی ایشیا آ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی ضد اور بالادستی کی سیاست دنیا کو ایک نئے عالمی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے،انہوں نے واضح کیا کہ مسلم ممالک کو سازشوں،اقتصادی دباؤ اور عسکری دھمکیوں کے ذریعے کنٹرول کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔