کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے تین افسران کی معطلی کے بعدکے ڈی اے کوسندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عملدارآمدکا خیال آ ہی گیا، واضح رہے سندھ ہائیکورٹ نےگلستان جوہر میں ایک کمرشل پلاٹ سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا اور عمل نہ کرنے پر گزشتہ روز محکمہ بلدیات سندھ نے ادارہ ترقیات کراچی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈانفورسمنٹ شہزاد احمد،ایکسئن گلستاں جوہر سید عارف رضا اور سب انجینئر گلستان جوہرسلطان مسعود کو معطل کر دیا تھا اس کارروائی کے اگلے ہی روز منگل کو کے ڈی اے انتظامیہ کو ہائیکورٹ کےحکم پر کارروائی کا یاد آگیا اورسندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں گلستانِ جوہر بلاک 11، اسکیم 36 میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر ایس بی 3/1۔ 40 فٹ چوڑے روڑپرقائم تجاوزات کوڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل صدیقی کی سربراہی میں مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ،کے ڈی اے اعلامیے کے مطابق مذکورہ آپریشن کی براہِ راست نگرانی ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کی، جبکہ کارروائی کے دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی گئی۔