• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائن دھماکا، سہولتوں اور رابطے کا فقدان، زخمی 4 گھنٹے ملبے تلے مدد کیلئے پکارتے رہے

پشاور(نمائندہ جنگ) پولیس لائنز پشاور میں بم دھماکے کے بعد وسائل کی عدم دستیابی اور افسران کے ساتھ عدم رابطے کی وجہ سے پولیس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سہولتوں اور رابطے کے فقدان کے باعث زخمی 4 گھنٹے ملبے تلے مدد کیلئے پکارتے رہے، پولیس اور سرکاری اداروں کے پاس مشینری نہیں تھی، پولیس وائرلیس کے ذریعے تمام تھانوں کو پرائیویٹ کرین کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کے لیے بیڈز کم پڑ گئے، گھنٹوں کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کی گئیں۔

مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے بعد عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے ملبے تلے درجنوں زخمی پھنس گئے۔

مشینری نہ ہونے کی وجہ سے زخمی 4 گھنٹے مسجد کی عمارت کے ملبے تلے مدد کیلئے چیختے اور پکارتے رہے۔

ہسپتال میں بیڈز اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بھی زخمیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران اہلکاروں و افسران کا رابطہ منقطع رہا۔

اہم خبریں سے مزید