• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کو شکست دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست فاش دیں گے‘ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ پیرکو وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیز ہمارے خلاف ہیں۔دہشتگرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں۔ اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ خودکش اتنی سکیورٹی کے باوجود وہاں تک پہنچا کیسے؟۔دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی ۔

اہم خبریں سے مزید