• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل کی ٹیلی نار کمپنی کو خریدنے میں دلچسپی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار کمپنی کو حاصل کرنے کے لیے 80؍ کروڑ سے ایک ارب 20؍ ڈالرز کی غیر مشروط پیشکش کی ہے۔ 

پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ ہفتے اس کی منظوری دی اور انتظامی کنٹرول کے ساتھ ٹیلی نار کو حاصل کرنے میں دلچسپی کا ا ظہار کیا۔ پی ٹی سی ایل کی مالک کمپنی اتصلات اس معاہدے کے لیے قرضوں کی ضمانت دے گی۔ 

ٹلی نار نے ادائیگی ڈالرز میں مانگی ہے جس کا انتظام کسی پیش رفت سے قبل ہوجائے گا۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اپنی اس دلچسپی سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ 

ایک مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کی مد میں اتصلات پر 80؍ کروڑ ڈالرز اب بھی واجب الادا ہیں یہ معاملہ 2005-06 سے حل طلب ہے۔ 

اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں ا راضی اور املاک کی منتقلی کا بھی ایشو ہے۔ 

اس کے علاوہ ملازمین کے امور بھی طے نہیں ہوئے۔ اگر سودا ہوجاتا ہے تو یو فون کے بعد ٹلی نار پی ٹی سی ایل کا دوسرا ذیلی ادارہ ہوگا۔ متوقع سودا اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ میں منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔ 

اہم خبریں سے مزید