• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر سرگرم، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پشاور مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،ایک بیا ن میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں وطن عزیز میں انتشار پھیلانے کے لئے ایک بار پھر سرگرم عمل ہیں اور سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ بیگناہ انسانوں کا خون بہانا کسی بھی مذہب اور معاشرے میں قابل قبول نہیں ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتی، لیکن قوم متحد ہے دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے، شرجیل انعام میمن نے مزیدکہا کہ ہمیں بیڈ اور گڈ کے اصطلاح کے تصور سے باہر نکلنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے ، وزیر اطلاعات نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید