لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کو کینیڈا کا جعلی ویزہ ہونے کے باعث آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا ۔ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون مسافر فلائٹ نمبر پی کے 797 سے ٹورنٹو جا رہی تھی،مسافر کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ویزہ 30 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیا۔مسافر کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔