• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ نعمت سے کم نہیں: چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ کسی نعمت سے کم نہیں ،ریٹائر ہونے والے پوسٹل ملازمین وآفیسران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او محبوب الٰہی نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مخدوم ولایت مصطفی ٰگیلانی سجاد نشین دربار موسیٰ پاک شہید ؒ ،آصف شاہ جعفری، ملک محمد یوسف،طیب احسان،ملک ندیم وپوسٹل آفیسران عبدالرؤف خان،اسحاق خان بلوچ،سہیل انور،چوہدری اجمل،شاہد یوسف،مطیع اللہ خان،محمد طاہر، محمد اکبر،شاہد ملک ،محمد عامراقبال، ضیاءصدیق نے کہا کہ محکمہ ڈاک خدمت ،امانت اور دیانت کے اصولوں پر کارفرما ہے ،ریٹائر ہونے والے افیسران اور ملازمین محکمہ ڈاک کا قیمتی سرمایہ ہیں،ریٹائر ہونے والے ملازمین محبوب الٰہی،ارشد حمید،محمد تنویر،محمد اسلم، محمد اسحاق،محمد مشتاق ،غلام محمدمیں خصوصی تحائف تقسیم کئے گئے اس موقع پر پوسٹل ایڈمن انتظامیہ سے محمد یوسف ،محمد اسحاق،محمد سعید ،عبدالرشید،فرخ فرید،رانا محمد ریاض ودیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید