• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی مظاہرے میں وکلاء ، سول سوسائٹی کے افراد اورکارکنان نے شرکت کی جو حکومت مخالف اور فواد چوہدری کی رہائی کے لئے نعرے لگاتے رہے ۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ اگر ملک میںآئین وقانون ہے تو اغواء کا سلسلہ بند کیا جائے ،فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکیل بھی ہیں ،ہم آئین وقانون کی پاسداری کرنے والے سے کھلواڑ برداشت نہیں کرتے، ا نہوںنے کہاکہ کیا الیکشن کمیشن رانا ثنا اللہ کی دھمکیاںبھول گیاہے ، فواد چوہدری کے صرف منشی کہنے پر برا مان گئے ،مریم نواز روزانہ کیا کرتی تھی ، انہیں ذاتی ملازم سے زیادہ کا درجہ نہیں دیا جاتا ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے ،آئین و قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں
لاہور سے مزید