• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 70فیصد شہریوں کے پاس لائسنس نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، سی ٹی او

لاہور (کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور ڈاکٹر کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور پولیس سروسز کی دستیابی اولین ترجیحات ہو نگی، شہر لاہور کی آبادی لگ بگ دو کروڑ کے قریب پہنچ چکی یے اور لاہور میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 72 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ 70 فیصد سے زائد ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔