لاہور (خبرنگار ) شیعہ علماءکونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے سید علی خامنہ ای کی شہادت کو امت کے لئے ناقابل برداشت سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم رہنما کی بہادری، اصول پسندی اور اسلامی اتحاد کے لئے کاوشوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا امام خامنہ ای نے جس انداز سے انقلاب اسلامی ایران اور امت کی رہبری کی وہ قابل تحسین ہے ،وہ امام خمینی کے حقیقی پیروکار اور شاگردتھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے انقلاب مضبوط ہوگا۔ آج اس کے اثرات بھی نظر آرہے ہیں۔ انشاءاللہ امریکہ تباہ و برباد، اسرائیل ختم اور فلسطین آزاد ہو گا۔