لاہور (خبر نگار) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسی ای او ایجوکیشن نذیر حسین نے گذشتہ روزمختلف سرکاری سکولوں کا دورہ ۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پرانہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی کے معاملات میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا جبکہ سکول کے اندر کسی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نذیر حسین نے ہدایت دی کہ سکول گارڈز اپنی ڈیوٹی کے دوران گیٹ کو کبھی خالی نہ چھوڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورے کا مقصد سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔