• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ای چالان SMS موصول ہونے کی شکایات،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا انتباہ

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں جعلی ای چالان SMS موصول ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ یہ پیغامات جعلساز عناصر کی جانب سے بھیجے جا رہے ہیں جن کا مقصد شہریوں کو دھوکہ دے کر مالی نقصان پہنچانا ہے۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی کبھی بھی SMS یا کسی بھی دوسرے ذرائع سے نقد رقم، بینک اکاؤنٹ کی معلومات یا ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات طلب نہیں کرتا۔ شہری ایسے کسی بھی پیغام پر ہرگز اعتماد یا عمل نہ کریں جس میں ذاتی یا مالی معلومات مانگی جائیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ ای چالان سے متعلق اصل اور مستند SMS صرف اور صرف حکومتِ پنجاب کے سرکاری نمبر 9915سے جاری کیا جاتا ہے۔ اگر کسی شہری کو کسی اور نمبر، خصوصاً 8070 سے ای چالان سے متعلق پیغام موصول ہو تو وہ اسے جعلی تصور کریں اور فوری طور پر نظر انداز کر دیں۔
لاہور سے مزید