• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر ریٹائرمنٹ واپس لے چکے یا نہیں، چیف سلیکٹر لاعلم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر محمد عامر نےجلد انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل 30اگست2020 کو مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے ان کی سلیکشن کو کارکردگی سے مشروط کیا ہے لیکن وہ لاعلم ہیں کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لی ہوئی ہے البتہ وہ پی ایس ایل سمیت غیر ملکی لیگز میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہیں پاکستان ٹیم میں واپسی سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لینا ہوگی۔ ہارون رشید نے کہا کہ مجھے عامر کا حالیہ اسٹیٹس معلوم نہیں، سنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں، ایسا ہے تو اچھا ہے کہ وہ کھیل ر ہے ہیں تو تو ٹیم کا حصہ بن جائیں گے ۔