• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی میں اموات ماحولیاتی آلودگی سے نہیں، کسی متعدی بیماری یا زہریلے کھانے سے ہوسکتی ہیں، ادارہ تحفظ ماحولیات

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات(سیپا)نے گذشتہ دنوں کیماڑی ٹائون میں 20کے قریب افراد کی پراسرار اموات پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی سے کیماڑی میں اموات کا امکان ردکردیا،سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی علی محمدگوٹھ کے ہوا کے نمونوں کی جاری رپورٹ کے مطابق،کیماڑی میں اموات ماحولیاتی آلودگی اور زہریلی گیس سے نہیں کسی متعدی بیماری یازہریلے کھانے سے ہوسکتی ہے،ماہرین صحت پر مشتمل ٹیم سے تحقیقات کرواکر اموات کی وجوہات کا تعین ہوسکتا ہے۔