کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت اور افغانستان نے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینا شروع کردیا ہے،افغانستان اور بھارت پر نگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر یکجا ہونا پڑے گا۔ پاکستان میں ایک سے زائد حلقے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔