• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی سیاست الزام تراشی پر مبنی ہے، ناصر شاہ

سکھر (بیورورپورٹ ) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ عمران خان الزام خان ہیں ان کی سیاست صرف الزام تراشی پر مبنی ہے،عمران خان کے آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات پر انہیں لیگل نوٹس بھجوادیا گیا ہے اگر انہوں نے اس کا جواب نہ دیا تو مزید قانونی کارروائی کریں گے ہمیں لگ رہا ہے کہ جلد عمران خان اس پر بھی معافی مانگ لیں گے،وہ سکھر میں ریسکیو 1122کی افتتاح کرنےکے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔سید ناصر حسین شاہ کہا کہ ہم تو کہتے ہیں کہ عمران خان کے آصف زرداریپر لگائےگئے الزامات پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے، عمران خان الزام خان ہیں ان کی سیاست صرف الزام تراشی پر مبنی ہے، پیپلزپارٹی کا تعلق دہشتگردوں سے جوڑنا کسی طور درست نہیں ہے پیپلز پارٹی تو خود دہشتگردی کا شکار رہی ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کے علاوہ 2013 اور 2018 کے انتخابات میں بھی ہمارے رہنماؤں کو نشانہ بنایاجاتا رہا ہے، عمران خان تو ہمیشہ دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں اس لیے ہم انہیں طالبان خان بھی کہتے رہے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر آج عام پاکستانی جن مشکلات کا شکار ہے اس کی وجہ عمران خان اور ان کی حکومت ہے آئی ایم ایف سے مختلف ادوار میں 23 پروگرام ہوئے ہیں ان سے جمہوری اور ڈکٹیٹر حکومتوں نے بھی معاہدے کیے ہیں مگر ایسا معاہدہ کسی نے نہیں کیا جیسا پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا اور آج اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید