• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس لائنز دھماکہ بربریت کی انتہاء ہے‘ ڈاکٹر نثار

پشاور ( وقائع نگار) پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر اور پی کے 83 کے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر نثار نے پشاور پولیس لائنز میں دھماکہ کو ظلم اور بربریت کی انتہاء قراردیتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ انسانیت کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت فوری طور پر اس گھناؤنی سازش میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے نشان عبرت بنائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی انسانیت سوز سازش کا سوچ بھی نہ سکے ۔پی پی پی روزاول سے ہی عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیراہے ہماری جماعت اور قائدین نے کبھی دہشت گردی اور اس کے پیچھے کرداروں کی حوصلہ افزائی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ پی پی پی اور اس کی قیادت روز اول سے ہی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں لیکن ہم دہشتگردی کی مخالفت سے کسی صورت پیچھے ہٹنے والے نہیں ، پی پی پی ہر فورم پر دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کئے جائیں ۔
پشاور سے مزید