ملتان (سٹاف رپورٹر) قومی امن کمیٹی پاکستان اور ہیلپرز بزنس کونسل کے زیر اہتمام پشاور میں پولیس لائن مسجد میں نماز کے دوران دہشت گرد حملہ کے حوالہ سے منعقدہ تعز یتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرکینٹ بورڈ و ضلعی امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا، صدر پنجاب علامہ مجاہد عباس گردیزی، سیکرٹری جنرل ملتان کینٹ معظم وحید خواجہ ، سماجی راہنماء صائمہ علی اور گلنار کاشف ایڈوکیٹ نے کہا سفاکیت کی انتہاء ہے قوم باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرے۔