• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بحری بیڑے کا خلیج عمان میں 33 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ

ریاض (شاہدنعیم )امریکا کے پانچویں بحری بیڑے نے خلیج عمان میں ماہی گیری کے ایک جہاز سے 33 ملین ڈالر مالیت کی منشیات کی کھیپ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے ایک بیان میں بتایا ’کہ 30 جنوری کو خلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں سے گذرنے والے ماہی گیری کے جہاز سے 4,000 کلو گرام چرس اور 512 کلو گرام میتھم فیٹامائن ضبط کی گئی ہے، جس کی کل مالیت کا تخمینہ 33 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔بیڑے کے بیان کے مطابق ’منشیات ضبط کرنےکی یہ کارروائی رواں سال 2023ء میں منشیات کی ضبطی کی پہلی کارروائی ہے مزید بتایا گیا کہ سعودی بحریہ کے ایڈمرل عبداللہ المطیری کی ملٹی نیشنل ٹاسک فورس کی سابقہ قیادت میں چھ ماہ تک 150 بحری جہازوں نے علاقائی گشت پر 10,000 گھنٹے سے زیادہ وقت گذارا اور منشیات کی چھ کھیپ ضبط کیں۔

دنیا بھر سے سے مزید