• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے لاہور کا گجرات کے منی ایکسچینج پر چھاپا، بھاری غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے لاہور کی ایک ٹیم نے گجرات میں ایک منی ایکسچینج کی فرنچائز پر چھاپا مار کر لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی جو حوالہ ہنڈی کی جارہی تھی۔ جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ کچھ دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ ضبط ہونے والی کرنسی میں ایک لاکھ سعودی ریال اور ڈھائی لاکھ امارتی درہم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق برانچ کا مالک "گرفت" میں نہیں آ سکا۔ اس حوالے سے ایف آئی اے لاہور کہ مختلف حکام سے رابطہ کیا گیا مگر کسی نے بھی نا تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔

ملک بھر سے سے مزید