• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، اماراتی سفیر، مکمل تعاون کرینگے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) یو اے ای کے سفیر حماد عبید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کی نئی سرمایہ کاری کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس ضمن میں حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینےاوردیگر معاملات کا جائزہ لیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات توانائی، ریفائنری، پٹرولیم و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے متعدد شعبوں کا حوالہ دیا جہاں دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ یو اے ای کی حکومت موجودہ حکومت کی جانب سے ترقی اور نمو پر مبنی پالیسیوں سے بخوبی آگاہ ہے۔متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہشمند ہے۔
اہم خبریں سے مزید