• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو پولیس افسروں کو اضافی چارج، ایک تبدیل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس کے گریڈ 19 کے 2 افسران کو ایڈیشنل چارج دے دئیے گئے جبکہ گریڈ 18 کے ایک آفیسر کاتبادلہ کردیاگیا ۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی خالی پوسٹ کا اضافی چارج ایس ایس آپریشن (سیف سٹی) ڈاکٹر خرم راشد ، اے آئی جی سپیشل برانچ میں کام کرنے والے یاسر آفریدی کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی ذیشان حیدر کو تبدیل کرتے ہوئے سی پی او آفس میں کلوز کردیاگیا ہے۔ دریں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر دو ہفتے کےسائبر کرائم سے کورس پر جاپان روانہ ہوگئے۔ انکے کورس پر جانے کے بعد سی ٹی او اسلام آباد ڈاکٹر مصطفی تنویر بطور ایس ایس پی آپریشنز بھی فرائض انجام دیں گے۔
اسلام آباد سے مزید