• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا کام تیز کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)اہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنےوالوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف حافظ عمر نواز ایڈووکیٹ اور عامر ظفر نے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ، راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ اور دیگر کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے شعبہ میں کنٹریکٹ پرتعینات عارضی افسران وملازمین کےمعاملہ پر جوائنٹ سیکرٹری فنانس نے آگاہ کیا کہ سائبرکرائم کے مستقل کئے جانے والے افسران وملازمین کی سمری وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہےجس پر وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسرنے بتایاکہ سمری گزشتہ روز موصول ہوئی ، رولز کے مطابق گریڈ 15تک کےافسران کی تعیناتی ڈائرکٹرجنرل کریں گے جب کے اس سےاوپر کےگریڈز کی تعیناتی کابینہ کرےگی۔عدالت عالیہ نے گستاخانہ مواد نہ ہٹانے کے معاملہ پر افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمذمت آپ کس منہ سےکررہے ہیں کہ اپنےاسلامی ملک پاکستان میں سوشل میڈیا اللہ عزوجل، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام ، قران پاک کی بےادبی سےبھراہے۔یہ بےحسی کسی صورت قبول نہیں۔ عدالت عالیہ نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے کام میں تیزی لائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید