• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن کمپلیکس کو تیسری سہ ماہی کیلئے31کروڑ،25 لاکھ کا بجٹ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب گورنمنٹ نے چلڈرن کمپلیکس مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی کا بجٹ 31 کروڑ 25 لاکھ19 ہزار روپے ریلیز کردیا۔ بجٹ میں 2 کروڑ 15 لاکھ39 ہزار روپے تنخواہوں کی مد میں،متفرق اخراجات کی مد میں 6 کروڑ 22 لاکھ روپے،میڈیسن کی مد میں 3 کروڑ 92 لاکھ 36 ہزار روپے ،سیکورٹی اور جینی ٹوریل کی مد میں 21لاکھ 6 ہزار روپے اور ریپئرمینٹ مینٹینینس کی مد میں 50 لاکھ 81 ہزار روپے ریلیز کئے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید