• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کو نادہندگان کے خلاف آپریشن تیز اور ریکوری بہترکرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کے احکامات پر واسا کا غیر قانونی کنکشنز کے خلاف آپریشن، ترقیاتی منصوبوں اور 1.5ارب کی ریکوری بارے جائزہ اجلاس، سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے ریکوری کی سست روی پر اظہار برہمی اور ریکوری کو تیز اور فعال کرنے کے احکامات، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤ سنگ رانا اخلاق احمد نے کہا کہ سیکرٹری ہاؤ سنگ نے حکم دیا ہے کہ واسا ریکوری کو بہتر کرے، ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے، غیر قانونی کنکشنز کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ریکوری اور غیر قانونی آپریشن بارے جائزہ اجلاس جاری رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر کی بر وقت تبدیلی کو یقینی بنا یا جائے، مین ہولز پر ڈھکنوں کی تنصیب یقینی بنائی جائے اور ڈھکن چوری ہونے پر متعلقہ افسران بلا تفریق کارروائی کرتے ہوئے ڈھکن چوری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
ملتان سے مزید