اسلام آباد ( طاہر خلیل ) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر ڈائیریکٹر جنرل نادرا (ہیڈ کورٹرز) علی نواز ملک کو پنجاب کا سیکرٹری برائےاطلاعات وثقافت تعینات کردیا گیا ہے ۔ اپنی حالیہ تعیناتی سے قبل علی نواز ملک وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ڈی جی میڈیا اور وزارت داخلہ کے بطورترجمان اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔علی نواز ملک نے انفارمیشن سروس 2001 میں جوائن کیا۔ انہوں نے لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنسز سے میڈیا کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویٹ جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ صحافت میں ماسٹرز کررکھا ہے۔ علی نواز ملک 2012 سے 2018 تک ہانگ کانگ میں پاکستانی سفارتخانے میں بطورپریس کونسلر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔اپنے 22 سالہ پیشہ وارانہ کیرئیر میں وہ مختلف اہم شخصیات کے ساتھ بطور میڈیا آفیسر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جن میں سابق وزراءاطلاعات و نشریات شیخ رشیداحمد؛ قمر الزمان کائرہ اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نمایاں ہیں۔