• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کا سزا یافتہ پاکستانی شہری نصیب اللّٰہ کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) متحدہ عرب امارات نے سزا یافتہ پاکستانی شہری نصیب اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے-

وفاقی کابینہ نے تحقیقات کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو انکوائری آفیسر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حوالگی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا ۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای نے وزارت خارجہ کیساتھ نصیب اللہ کی حوالگی کیلئے درخواست کی تھی ،پاکستانی شہری نصیب اللہ یو اے ای کی عدالت سے سزا یافتہ ہے اور انہیں چھ ماہ قید کی سزا ہوئی تھی -

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی جس کے تحت اے ڈی سی جی اسلام آباد کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے-

اہم خبریں سے مزید