• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم کنٹرول کیلئے ایس ایچ اوز سے پسند کے اہداف مانگ لئے گئے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)کرائم کنٹرول کے حوالے سے راولپنڈی کے تمام ایس ایچ اوز سے اپنی پسندکے اہداف مانگ لئے گئے ، ہرسٹیشن ہاؤس آفیسر اپنی مرضی کے تین ٹارگٹ سیٹ کرے گا جواسے دس دن کے اندرحاصل کرناہوں گے۔آرپی او راولپنڈی سیدخرم علی نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے تمام ایس ایچ اوزسے کہاہے کہ وہ خودبتائیں کہ وہ جرائم پرقابوپانے کے لئے کیا کرسکتے ہیں اوراس حوالے وہ خوداپنے لئے ہدف کاانتخاب کرکے آگاہ کریں کہ وہ دس روزمیں کیاکام کرکے رپورٹ دیں گے۔ اس حوالے سے اہداف حاصل کرنے والے ایس ایچ اوزکوانعام دیاجائے گا ۔آرپی اونے کہاکہ جرائم کے کنٹرول اورامن وامان قائم کرنے کے لئے پولیس کی موجودگی نظرآنی چاہئیے اس سے مجرموں اورسماج دشمنوں کے حوصلے پست ہوں گے ۔ اچھے کام پرجزا اوربرے کام پرسزادی جائے گی ۔ آرگنائزڈ کرپشن میں ملوث ہونے والوں کونہیں چھوڑاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں آرپی او نے کہاکہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اورقبضہ مافیاکے معاملات دراصل ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق ہیں جس کے لئے متعلقہ اداروں کواپنی ذمہ داریاں اداکرنا ہوں گی۔ پولیس کاکام امن وامان بحال رکھناہے جس کے لئے ہم متعلقہ محکموں سے مل کر کام کررہے ہیں ،اس حوالے سے کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، پولیس کوفری ہینڈ دیاجاناچاہئیے ۔انہوں نے کہاکہ فیلڈ میں کام کرنے پولیس ملازمین ،پولیس سٹیشنوں اوردفاترکی اپنی سکیورٹی بھی فول پروف ہونی چاہئیے، اس حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید