• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافت، قومی زبان کی ترویج، فروغ کی تجاویز دی جائیں، فارینہ مظہر

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) ادارہ فروغ قومی زبان کے زیراہتمام بین الاقوامی اُردو صحافت کانفرنس(اُردو صحافت کے پچھتر سال) منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کتاب میلےکا اہتمام بھی کیا گیا۔وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن فارینہ مظہرنے کہا کہ صحافی صحافت و ثقافت اور قومی زبان کی ترویج و فروغ کے لیے تجاویزپیش کریں۔ ہمارا ڈویژن عملدرآمد کی بھرپور کوشش کریگا۔افتخار عارف نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد جمہوری نظام کے نشیب و فراز کے باوجود صحافت میں پاکستانی عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا گیا ۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ کانفرنس سے صحافت کی بہتری کے لیے راستے کھلیں گے۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ اردو صحافت نے معاشرے کے شعور کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔فریدہ حفیظ،جبار مرزا ، نظیرہ اعظم ، مجیب الرحمٰن شامی،خالد عظیم چودھری،جاوید صدیق ، ڈاکٹر فاروق عادل ،ڈاکٹر زاہد چغتائی، وحید مراد،عائشہ مسعود ،سید الماس حیدر، نصر ملک ، فوزیہ شاہد ، ارشد فاروق،طارق مرزا، ممتاز ملک ، عفت رؤف، سجاد اظہر، سہیل تاج،شائستہ چودھری ، اکبر خان نیازی،شکیلہ جلیل،سجاد اظہر،عارف ملک نےبھی خطاب کیا۔ نظامت ڈاکٹر سعدیہ طاہر،ڈاکٹر سعدیہ کمال اورحیدر فاروق نےکی۔
اسلام آباد سے مزید