• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی خالد کے صاحبزادے بیرسٹر عذیر علی کی دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات شریک

کراچی (ا سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر تعلیم جسٹس ( ر)قاضی خالد علی کے صاحبزادے بیرسٹر قاضی عذیر علی کی دعوت ولیمہ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی تقریب میں ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس عرفان سعادت خان ،جسٹس محمود احمد خان ،فیڈرل شریعت کورٹ کے جسٹس خادم حسین شیخ فیڈرل سروس ٹریبونل کے اراکین توقیر احمد خان ،شمیم احمد ،صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ ،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ،ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،انیس احمد خان ایڈوکیٹ ،عارف خان ایڈوکیٹ ،شبیر قائم خانی ،ایم آر سی کے سابق چیئرمین اعجاز محمود ،سابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق ،سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر طارق رفیع ،جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے چانسلر وجیہ الدین احمد ،صوبائی سیکرٹریز شارق احمد ،نور احمد شاہ ،ڈاکٹر منصور عباس ،ذیشان ایدھی ،فیڈرل شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس آغا رفیق احمد خان ،فیڈرل سروس ٹریبونل کے سابق چیئرمین جسٹس عبد الغنی شیخ ،جسٹس (ر) خواجہ نوید ،جسٹس ( ر) محمد اسماعیل بھٹو،جسٹس ( ر)فرخ ضیاشیخ ،جسٹس (ر)محمود عالم رضوی ، جسٹس شاہ نواز طارق محتسب برائے خواتین ،انشورنس محتسب ڈاکٹرخاور جمیل ، سابق چیف سیکرٹری محمد اسلم سنجرانی ،ڈاکٹر فیروز جونیجو ،رفیع جونیجو ،نعیم بٹ ،سلیمان چوہدری ،شہنشاہ حسین ایڈوکیٹ ،پروفیسر احمد دایو ،ابرا ر حسن ایڈوکیٹ ،ندیم قریشی ایڈوکیٹ ،نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین میاں زاہد حسین ،سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ ،لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اصغر چنہ ، رکن صوبائی اسمبلی جاوید حنیف ،رکن قومی اسمبلی کشور زہرا ،چیئرمین تھنک فورم شاہنواز آغااور دلہا و دلہن کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نیک خواہشات کا پیغام دیا قاضی خالد نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور صدر پاکستان کے نیک خواہشات پر بھی تشکر کا اظہار کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید