• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 صوبوں میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس بلالیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے عدالتی افسروں کی خدمات مانگ لیں

 لاہور اور پشاور ہائیکورٹس کو مراسلے بھیج دیئے گئے الیکشن کمیشن نے امن و امان اور دیگر انتظامی امور طے کرنے کیلئے دونوں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کےاجلاس طلب کر لئے جبکہ ضابطہ اخلاق کی تیاری کیلئے 9 فروری کو سیاسی پارٹیوں کا اجلاس ہو گا سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے انتخابی انتظامات کا روڈ میپ تیار کر لیا

 الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت ہوا جس میں ممبران ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اوردیگر سینئر افسر وں نے شرکت کی ،سیکرٹری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور قومی اسمبلی کی 86 جنرل نشستوں کے انتخابات کے انعقاد اور اب تک کے انتظامات پر بریفنگ دی.

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلیوں کیلئے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے رجسٹرار ہائیکورٹ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو جوڈیشنل افسران کی خدمات فراہم کرنے کیلئے درخواست کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں مراسلہ بھی تحریر کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید