• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ طلباء پر حملہ کرنے والے عناصر گرفتارکیے جائیں، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا ایس او جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نےکہاہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پر حملے کرنےوالوں عناصر کو گرفتار کیا جائے مسلح عناصر طلباء تنظیم کی شکل میں ہمیشہ پشتون بلوچ طلباء پر حملہ آور ہوئے ہیں لیکن افسوس پنجاب حکومت ، ضلعی اور یونیورسٹی انتظامیہ ان مسلح عناصر کیخلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرسکتی رہنماؤں نے مشترکہ بیان کہا کہ پشتونخوا ایس او نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں تمام طلباء کے آئینی ، جمہوری ، تعلیمی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرتی آرہی ہے جومذہبی انتہاد پسندی ، جنونیت کے نام پر طلباء کو گمراہ کرنے اور ان پر تشدد کرکے انہیں زخمی کرنے کے تعلیم دشمن ، طلباء دشمن جرائم کے ہمیشہ سے مرتکب ہوتے آرہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید