• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفت میں اتنا نہیں جانا چاہئے کہ کسی کی روزی روٹی چھیننی پڑے، علی نواز اعوان

اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا‘ سیکٹر آئی ٹین میں غریبوں کے ٹھیلے محض اسلئےگرادیئے گئے کہ اُنکے روزگار کا وسیلہ اللہ نے عمران خان کو بنایا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو اس حد تک آگے نہیں لے جانا چاہئے کہ کسی کے بچوں کی روزی روٹی چھیننی پڑے۔ نااہل قیادت کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوب رہا ہے اور نیا الیکشن نوشتہ دیوار بن چکاہے۔
اسلام آباد سے مزید