• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض سے غفلت، میپکو کے 2 افسروں سمیت 3 معطل

ملتان(سٹاف رپورٹر )میپکو اتھارٹی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر 2 افسران سمیت 3اہلکاروں کو معطل کردیاہے اور انہیں فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معطل ہونے والے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو آپریشن سرکل رحیم یار خان محمد شاہنواز خان اور قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو آپریشن سرکل ڈی جی خان توقیر الحسن شامل ہیں،دریں اثنا سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے صارفین کی شکایات کا اندراج نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر گلگشت سب ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین معراج خالد کو معطل کردیاہے اورکہا ہے کہ صارفین کے ساتھ زیادتی کرنے والے اہلکاروں کو ہرگز معاف نہیں کیاجائیگا۔
ملتان سے مزید