• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ نفسیات میں مزید سہولتیں فراہم کر دیں، ڈاکٹر الفرید ظفر

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال شعبہ نفسیات کے ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش مکمل کر کے انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی اور ان اقدامات کے بعد آنے والے مریضوں کی سہولیات کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے سائیکا ئٹری او پی ڈی کی افتتاحی تقریب کے بعد کیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ سائیکا ئٹری ڈاکٹر فائزہ اطہر،ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر انیلہ،ڈاکٹر فرحانہ، ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر اُسامہ انیس سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔
لاہور سے مزید