لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کی قیمت ظلم و جبر کی صورت میں ادا کر رہے ہیں مرکزی مسلم لیگ کے زیرانتظام 5فروری کو لاہور ،کراچی،اسلام آباد، پشاور کی طرح ملک بھر میں یکجہتی کشمیر کنونشن،کانفرنسوں، جلسوں اور ریلیوں کا انعقادکیا گیا ،ملک بھر میں ہونے والی کشمیر کانفرنسوں،جلسوں، ریلیوں میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کراچی سے پشاور تک بڑے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ، . لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کا سب سے بڑاپروگرام ایوان اقبال میں ہوا،ہوا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرکزی صدر خالد مسعود سندھو ،انجینئر حارث ڈار،مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا رشتہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر قائم ہے اور کشمیری ہم سے بڑھ کر پاکستانی ہیں۔