• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تقسیم ہند کا ایجنڈا نا مکمل، مقررین

لاہور(پ ر)مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تقسیمِ ہند کا ایجنڈا نا مکمل ہے،مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے ، بھارت مظالم،جبر اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبا نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار مقررین نے بدھ کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) لاہور کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پرکشمیر تنازع: دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان علاقائی استحکام کے چیلنجزکے موضوع پر منعقدہ راونڈ ٹیبل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی لاہور شفقت عباس نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔
لاہور سے مزید