• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹرسے) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں ہنجروال کے علاقے میں خلیل احمدسے تقریباً 2 لاکھ 75 ہزار روپےنقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شادباغ میں سعود اقبال سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون ۔ جنوبی چھاونی میں ارمغان علی سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ گارڈن ٹاؤن میں صدیق حسین سے 1 لاکھ 85 ہزار روپےاور موبائل فون ۔ مزنگ میں مزمل شہزادسے 1 لاکھ 50 ہزار روپےنقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ادھر سندر میں عاطف محمود جبکہ شمالی چھاونی میں کامران سلیم کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ اسی طرح انارکلی میں ندیم اختر، گلشن اقبال میں فیصل جاوید اور لیاقت آباد میں طارق بشیرکی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے۔
لاہور سے مزید