• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسنت کی تیاریاں عروج پر4 روز میں ڈور گڈی کی فروخت 1 ارب 22 کروڑ سے تجاوز کر گئی

لاہور(کرائم رپورٹر سے)لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر، چار روز میں ڈور گڈی کی فروخت 1 ارب 22 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ،لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق بسنت کی تیاریوں کے چوتھے روز بھی شہر بھر کی مارکیٹس میں پتنگوں، ڈور اور پنوں کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق چار روز کے دوران 10 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ صرف چوتھے روز ہی 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔
لاہور سے مزید