لاہور(کرائم رپورٹر سے)آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے لاہور پولیس کو ہدایت کی کہ بسنت فیسٹیول کے دوران محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے حکومتی ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائےانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم نے لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کی آمد کے موقع پر اندرونِ شہر موچی گیٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران اور دیگر سینئر پولیس افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے آئی جی پنجاب کو بسنت فیسٹیول کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات، نفری کی تعیناتی اور نگرانی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ۔انہوں نے بتایا ک دھاتی اور کیمیکل ڈور کے استعمال یا کسی بھی حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر قانون بلاامتیاز حرکت میں آئے گا۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔